ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خراب صحت کی وجہ سے اجے ماکن نے دیا استعفیٰ، راہل نے قبول کیا

خراب صحت کی وجہ سے اجے ماکن نے دیا استعفیٰ، راہل نے قبول کیا

Sat, 05 Jan 2019 12:46:31    S.O. News Service

نئی دہلی ،5 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی دہلی یونٹ کے صدر اجے ماکن نے صحت سے متعلق وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جسے پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی نے قبول کر لیا ہے۔کانگریس ذرائع کے مطابق ماکن کا استعفی گاندھی نے قبول کیا۔

ماکن نے ٹویٹ کر کہاکہ دہلی کانگریس کے صدر کے طور پر گزشتہ 4 برسوں سے، دہلی کانگریس کارکنان سے، کانگریس کورکرنے والے میڈیا سے اور ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی سے مجھے بے پناہ پیار اور تعاون ملا ہے۔ان مشکل حالات میں یہ آسان نہیں تھا اس کے لئے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ماکن 2003-04کے دوران دہلی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔محض 39 سال میں اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ماکن ملک کے سب سے نوجوان اسمبلی صدر رہے۔دہلی میں سال 2015 میں انہیں ریاستی کانگریس کمیٹی کا صدر بنایا گیا تھا۔ریاست میں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ماکن نے صدر بازار سیٹ سے الیکشن لڑا تھا اور تیسرے نمبر پر رہے تھے۔اجے ماکن سال 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں نئی دہلی سیٹ سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔اس انتخاب میں ماکن نے بی جے پی کے سینئر لیڈر جگموہن کو شکست دی تھی۔اس کے بعد 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں ماکن نے اس سیٹ سے بی جے پی کے سینئر لیڈر وجے گوئل کو شکست دی تھی۔2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ماکن بی جے پی کی میناکشی لیکھی سے ہار گئے تھے۔


Share: